• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں، سبکی سے بچے، لیاقت بلوچ

شائع September 16, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد ہے ہی نہیں، مزید سبکی سے بچے۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن، عدلیہ اور عوام کو غلام بنانے کے لیے پارلیمنٹ کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت بدنیتی پر مبنی قانون سازی نہ کرے، جماعت اسلامی سیاسی کشمکش دھینگا مشتی میں عوام کو تنہا لاوارث نہیں چھوڑے گی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدلیہ تقسیم نہ ہوتی تو کوئی عدلیہ پر شب خون نہ مار سکتا، حکومت عوام کو بجلی قیمتوں میں کمی کیپیسٹی چارجز اور بلوں پر ناجائز ٹیکس ختم کرکے ریلیف دے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے آج قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے قبل آئینی پیکج کی منظوری دینے کا امکان ہے۔

عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم سے متعلق بل حکمران اتحاد کی بھرپور کوششوں کے باوجود اتوار کو بھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے التوا کا شکار ہونے کے بعد 12 گھنٹے بعد شروع ہوا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024