• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف

شائع September 16, 2024
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں انٹرنیٹ ویب براؤنگ کی آسانی کے فیچرز پیش کردیے جو ترتیب وار صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ کروم میں تین نئے فیچرز پیش کیے جا رہے ہیں، جس میں سے ایک فیچر خصوصی طور پر آئی او ایس صارفین جب کہ باقی فیچرز تمام صارفین کے لیے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کروم پر گروپ ٹیبس کو مزید بہتر بناکر انہیں مختلف کلرز دینے کا آئی او ایس فیچر بھی پیش کردیا گیا۔

اس فیچر کے تحت صارفین مختلف کروم ٹیبز کو مختلف کلرز اور نام دے کر گروپ میں رکھ سکیں گے۔

اسی طرح گوگل کروم میں ایک انتہائی اہم فیچر بھی پیش کردیا گیا، جس کے تحت صارفین کروم ہسٹری موبائل، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ سمیت ہر ڈیوائس پر دیکھ سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت اگر کوئی صارف موبائل پر کروم استعمال کرتے ہوئے کوئی ویب پیج استعمال کرے گا اور اسے وقت کی قلت کے باعث بند کردے گا تو وہی پیج ڈیسک ٹاپ پر بھی کھلے گا۔

اس فیچر کے تحت sync سسٹم کو زیادہ بہتر کردیا گیا، اب صارفین تمام ویب براؤز ہسٹری پر تمام ڈیوائسز پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اسی طرح گوگل کروم میں تیسرا اہم فیچر بھی پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کو بک مارک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نئے فیچر کے تحت گوگل کروم پہلا لفظ ٹائپ کرنے کے بعد ازخود صارف کو آپشن فراہم کرے گا کہ وہ کس ویب سائٹ پر جانا چاہتے ہیں۔

فیچر کے تحت کروم پر صارف کی ہسٹری موجود رہے گی اور اسے براؤزنگ کے وقت آپشنز دیے جائیں گے، جس سے صارف کو بک مارک کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

گوگل کے مطابق مذکورہ تینوں فیچرز کو پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور تمام صارفین کو ترتیب وار ان تک رسائی حاصل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024