• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

توہین مذہب سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت

شائع September 19, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

توہین مذہب سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو پیکا ایکٹ خصوصی عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجرمہ کو تعزیرات پاکستان 296 سی کے تحت موت اور تین لاکھ روپے جرمانے اور پیکا کی سیکشن 11 کے تحت 7 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے کے فیصلے میں کہا کہ مجرمہ 30 روز کے اندر سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مجرمہ کو حراست میں رکھنے کے وارنٹ جاری کردیے۔

ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024