• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سیاسی وسفارتی مصروفیات کے باعث نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا دورہ امریکا ملتوی

شائع September 21, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا دورہ امریکا ملتوی کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو آج رات نیویارک کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم ان کا دورہ امریکا ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنا تھی، وزیرخارجہ کے دورے کے بارے میں گزشتہ روز ہی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا۔

بعد ازاں، میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ چند اہم سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر دورہ ملتوی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک نہیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام بدستور برقرار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024