• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am

سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

شائع September 21, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 612 ڈالر تک پہنچ گئی۔

جمعہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی ۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کا اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی۔

رواں سال روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں 52 ہزار 300 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 ہزار 939 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اسی مدت میں عالمی مارکیٹ میں بھی 530 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا کہ غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی سے سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024