• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:36am Sunrise 5:59am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:36am Sunrise 5:59am

کراچی: کلفٹن میں نظارت خانے میں آتشزدگی سے درجنوں سرکاری گاڑیاں تباہ

شائع September 24, 2024
— فوٹو: فہیم صدیقی / وائٹ اسٹار
— فوٹو: فہیم صدیقی / وائٹ اسٹار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سرکاری گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے پلاٹ میں آگ بھڑکنے سے 50 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق 4 ہزار مربع گز کایہ پلاٹ بطور نظارت خانہ استعمال کیا جا رہا ہے، جسے ناکارہ اور خستہ حال گاڑیوں کا سینٹرل پول بھی کہا جاتا ہے، یہ سندھ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ملکیت ہے۔

ریسکیو 1122 کواس آتشزدگی سے متعلق شکوک و شہبات تھے ، لیکن پولیس کی جانب سے ان خدشات کو مسترد کردیا گیا۔

ریسکیو اہلکار حسان خان نے بتایا کہ ان کے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو صبح 5 بج کر 37 منٹ پر کلفٹن بلاک ون میں قرطبہ مسجد کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی، انہوں نے بتایا کہ تین فائر ٹینڈرز نے صبح 8 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق آتشزدگی میں تقریباً 50 گاڑیاں تباہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ اس پلاٹ پر حکومت سندھ کے مختلف محکموں سے منسلک تقریباً 150 ناکارہ گاڑیاں کھڑی تھیں۔

حسان خان نے تیزی سے تمام گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لینےوالی اس آگ پر شبہات کا بھی اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی پتا لگایا جا رہا ہے۔

بوٹ بیسن کے ایس ایچ او نصیر تنولی نے واقعے کے پیچھے تخریب کاری کو مسترد کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ نشے کے عادی افراد نے پلاٹ میں ممنوعہ اشیا کھاتے ہوئے آگ لگائی ہو۔

آتشزدگی کے وقت پلاٹ کا چوکیدار جائے وقوع پرموجود نہیں تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے اندازہ لگایا تھا کہ 20 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 ستمبر 2024
کارٹون : 24 ستمبر 2024