• KHI: Maghrib 6:23pm Isha 7:39pm
  • LHR: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm
  • KHI: Maghrib 6:23pm Isha 7:39pm
  • LHR: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن انٹرنیشنل کرکٹ سے کب ریٹائر ہوں گے؟

شائع September 26, 2024
فائل فوٹو:اے ایف پی
فائل فوٹو:اے ایف پی

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے اعلان کیا ہےکہ وہ مارچ 2025 تک انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران سیکڑوں اموات میں ایک نوجوان کے والد رفیق السلام نے شکیب الحسن سمیت 155 افراد کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

گزشتہ ماہ طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے سبب حسینہ واجد کی حکومت معزولی کے بعد سے 37 سالہ کھلاڑی بنگلہ دیش واپس نہیں آئے ہیں۔

شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والا چیمپئنز ٹرافی ان کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے وطن واپسی سے متعلق پوچھا بھی تھا کہ کیا وہ واپس آ سکتے ہیں۔

بھارت کے خلاف کانپور میں جمعہ کو کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل شکیب الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری خواہش ہے، میں نے یہ بات بی سی بی اور سلیکٹرز سے کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے میری بات سے اتفاق کیا، وہ ہر چیز کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ میں بنگلہ دیش واپس جا کر میرپور میں دو ٹیسٹ میچ کھیل سکوں اور وہاں اپنا ٹیسٹ کیریئر ختم کر سکوں، اگر ایسا نہیں ہوا تو شاید یہ میرا آخری پروگرام ہو۔

21 اکتوبر سے شروع ہونے والا جنوبی افریقہ کا دورہ اب بھی زیر بحث ہے اور پروٹیز ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا گزشتہ ماہ حکومت کی تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش محفوظ ہے یا نہیں۔

شکیب الحسن نے کہا کہ وہ جون میں ورلڈ کپ کے بعد اپنے ٹی 20 کیریئر کے بارے میں پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے اور بی سی بی کچھ نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت پر غور کرے گا۔

شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ وہ فروری میں پاکستان میں اپنے آخری 50 اوورز کے میچز چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ون ڈے میں آٹھ میچ کھیلنے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی سیریز میری آخری ہوگی۔

وہ واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹ میں بیک وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آل راؤنڈر رینکنگ میں سرفہرست رہے ہیں۔

شکیب الحسن نے رواں ماہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بھارت جانے سے قبل سرے کے لیےکاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ گئے تھے۔

انہوں نے 2006 میں اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد سے 70 ٹیسٹ، 247 ون ڈے اور 129 ٹی 20 میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 ستمبر 2024
کارٹون : 26 ستمبر 2024