• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

اولمپکس میں بڑھتا سیاسی اثر و رسوخ، جاپانی آٹو کمپنی ٹویوٹا کا اسپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان

شائع September 27, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپانی آٹو کمپنی ٹویوٹا کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اولمپکس میں بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ہم اولمپکس میں اپنی اسپانسرشپ ختم کرنے جا رہے ہیں۔

ٹویوٹا نے 2015 میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ 10 سالوں پر مشتمل اسپانسر شپ معاہدہ کیا تھا۔

کمپنی کے چیئرمین آکیو ٹویودا نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی پوڈ کاسٹ کی قسط میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیرس گیمز ختم ہونے کے بعد کمپنی نے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آکیو ٹویوڈا نے کہا کہ میں کچھ عرصے سے سوچ رہا تھا کہ کیا یہ ایونٹ واقعی کھلاڑیوں کو ترجیح دے رہا ہے، یہ بہت تیزی سے سیاسی ہوتا جا رہا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ اس معاہدے سے دستبرداری کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال ٹویوٹا کی مصنوعات پر موجود اولمپکس کے لوگو کو ختم کر دیا جائے گا اور یہ گاڑیاں اب ایونٹ میں مدد کے لیے فراہم نہیں کی جائیں گی۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ کمپنی پیرالمپکس اسپانسر شپ کا معاہدہ بھی ختم کر رہی ہے۔

آکیو ٹویوڈا نے امریکی آٹو ڈیلرز کو بتایا کہ میرے لیے اولمپکس کا مقصد زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے جو تمام چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ناممکن اہداف کو حاصل کرتے ہیں۔

ٹویوٹا نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کن سیاسی اثرورسوخ کے پیش نظر یہ فیصلہ کررہے ہیں۔

کارساز کمپنی نے ایک اور جاپانی کمپنی پیناسونک کی پیروی کرتے ہوئے اولمپکس سے وابستگی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

پیناسونک نے رواں ماہ کے دوران انتظامی امورکا حوالہ دیتے ہوئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

الیکٹرونکس کمپنی نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دسمبر میں موجودہ معاہدہ ختم ہونے پر ہم ہم اپنے اسپانسر شپ معاہدے میں توسیع نہیں کریں گے۔

پیناسونک 1987 میں اولمپک کھیلوں کا باضابطہ عالمی شراکت دارٌ بن گیا تھا جس کے بعد اس نے 2014 سے پیرالمپکس میں بھی اسپانسرشپ کی لیکن بعد میں اس نے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پیناسونک نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس جائزے کے نتیجے میں اور آئی او سی کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد فریقین نے اولمپک اور پیرالمپک پارٹنر معاہدے کی تجدید سے گریز کرنے پر اتفاق کیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024