• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

حسن نصراللہ کی شہادت سے بہت سے متاثرین کو انصاف ملا، جوبائیڈن

شائع September 29, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت سے امریکی اور اسرائیلی عوام سمیت بہت سے متاثرین کو انصاف ملا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کےحق دفاع کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

صحافیوں کی جانب سے امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا لبنان میں اسرائیل کی زمینی دراندزی ناگزیر ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ اب جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا سفارتی طریقوں سے غزہ اور لبنان میں کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔

بعد ازاں، انہوں نے سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن کو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایات بھی دی ہے۔

لائڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے ملاقات میں کہا کہ امریکا ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو لبنان کی صورتِ حال سے فائدہ اٹھانے یا تنازع کو پھیلانے سے روکنے کے لیے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہونے‘ کی اپیل کی ہے۔

بعد ازاں، اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024