• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لاہور میں بھی 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، سیاسی اجتماعات پر پابندی

شائع October 3, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیصل آباد، بہاولپور اور میانوالی کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو حکومت پنجاب نے فیصل آباد اور بہاولپور میں 2 دن جبکہ میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری علیحدہ علیحدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024