• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

پنجاب میں پرانے اسٹاک کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی ہدایت

شائع October 3, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ادویات کی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس میں ادویہ کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرانے اسٹاک کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

خواجہ عمران نذیر نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جان بچانے والی اور ضروری ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے پر سخت تشویش ہے اور ادویات کے پرانے اسٹاک کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور سستی ادویات تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے، یہ سلب نہیں کرنے دیں گے جبکہ فارما انڈسٹری کو مضبوط اور نظام کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مارکیٹوں میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق سرویلنس شروع کی گئی ہے اور سروے کے دوران 73 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن سافٹ ویئر کے ذریعے تمام ادویات کی ٹریکنگ کی جارہی ہے اور فارما انڈسٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ادویات کی قلت پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں۔

اجلاس میں پرانے اسٹاک کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کر دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024