• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مہربانو کے ’لوکو‘ پر ڈانس نے لائبہ خرم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

شائع October 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ مہربانو کی جانب سے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ’لوکو‘ پر ڈانس کی ویڈیو نے لائبہ خرم کے رقص کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مہربانو نے انسٹاگرام پر ’لوکو‘ پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ لائبہ خرم کو مینشن کیا، جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مہربانو کی جانب سے ’لوکو‘ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں بولڈ لباس میں نامناسب انداز میں رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کو بولڈ ڈانس اور لباس پر آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا۔

مہربانو نے جس گانے ’لوکو‘ پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، وہ گانا گزشتہ ماہ ستمبر کے اختتام پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں گلوکارہ، اداکارہ و ماڈل لائبہ خرم رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔

’لوکو‘ کو پنجابی ریپر و گلوکار حمزہ خان اور لائبہ خرم نے ہی گایا ہے اور اس کی شاعری حمزہ خان اور رامس نے لکھی ہے۔

ْلوکو’ کی موسیقی حمزہ ملک اور حسن ہاشمی نے ترتیب دی ہے جب کہ گانے کی ویڈیو کی ہدایات حمزہ خان باندے نے دی ہے۔

’لوکو‘ میں لائبہ خرم کی پرفارمنس اور رقص کو کافی سراہا گیا اور یہ گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ بھی کر رہا ہے، تاہم مہربانو کی جانب سے اسی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025