• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am

حکومت نے دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے مقرر کردی

شائع October 5, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

وفاقی حکومت نے دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے مقرر کردی اور رواں مالی سال کے لیے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ سمیت دیگر فنڈز پر شرح منافع میں بھی کمی کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت نے 1860 کے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے تحت دیت کو 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دیا ہے، پی پی سی کی دفعہ 323 کی ذیلی شق 2 کے تحت یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر بنتی ہے۔

مالی سال 24-2023 کے دوران دیت کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کیا گیا تھا، جس میں مالی سال 2023 کے 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے کے مقابلے میں 56 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پی پی سی کی دفعہ 323 کا تقاضا ہے کہ عدالت، قرآن و سنت میں بیان کردہ اسلام کے احکام کے تابع اور مجرم اور مقتول کے ورثاء کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے، دیت کی قیمت طے کرے، جو 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت سے کم نہیں ہونا چاہیے۔

ایک دوسرے نوٹی فکیشن میں وزارت خزانہ نے مالی سال 24-2023 کے لیے پراویڈنٹ فنڈ کے شرح منافع میں کمی کرکے اسے 13.97 فیصد کردیا، یہ شرح جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی ایف) اور کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ (سی پی ایف) دونوں پر لاگو ہوگی۔

وزارت خزانہ نے مالی سال 2023 کے لیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ اور دیگر پر منافع کو 14.22 فیصد سالانہ سے کم کیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے اور دفاع کی وزارتیں مالی سال 2024 کے لیے اپنے زیر کنٹرول پراویڈنٹ فنڈ بیلنس کے لیے لاگو منافع کی شرحوں کے بارے میں الگ الگ ہدایات جاری کریں گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024