• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا

شائع October 5, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس آج بھی بند رکھنے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سے بھی پاک فوج کے دستے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر پاک فوج کے دستوں کو گشت جاری ہے جبکہ جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس آج بھی بند رکھنے اور رکاوٹیں نہ ہٹانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کےتحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیا دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف سے دارالحکومت اور اس کے اطراف احتجاج مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کتنے سالوں کے بعد مملکت کے سربراہان آرہے ہیں لہٰذا ہم سب کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا تھا کہ عوام بھی پہلے پاکستان کے مفاد اور پھر پارٹی کا مفاد دیکھیں ۔

انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024