• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

شائع October 6, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی گئی ہو، اس سے قبل بھی پشتون تحفظ موومنٹ کو متعدد بار حکومت کی جانب سے کالعدم جماعت قرار دیا جاچکا ہے۔

رواں سال اگست میں حکومت بلوچستان کی جانب سے 90 دن کے لیے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین پر صوبے کے تمام اضلاع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024