• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع October 6, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو:
فوٹو:
فوٹو:
فوٹو:

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں جاری میگا ایونٹ کے میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوررز میں 8 وکٹوں پر 105 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے بلے باز ندا ڈار 28 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں جب کہ ان کے علاوہ منیبہ علی نے 17، سدرہ عروبہ شاہ نے 14 اور فاطمہ ثنا نے 13 رنز بنائے اور اس طرح سے مقررہ 20 بیس اوورز میں 105 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 106 کا ہدف دیا۔

بھارت ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے ارون دھاتی ریڈی نے تین وکٹیں حاصل اور وہ میچ میں ٹاپ باؤلر رہیں جب کہ شری یانکا پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بلے باز شیفالی ورما 32 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ 3 اکتوبر کو پاکستان نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں کپتان فاطمہ ثنا کی عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024