• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم، 4افراد جاں بحق

شائع October 6, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر قبضہ کی گئی زمین کو مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا جس میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چار زخمی دم توڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پیش آیا اور اب چشمہ اچوزوزئی میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں عدالتی احکامات پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں غیرملکی افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 9 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسلح افراد نے سرکاری مشینری کو بھی جلانے کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024