• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

فزکس کا نوبیل انعام امریکی و کینیڈین سائنس دانوں کے نام

شائع October 8, 2024
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس نا نوبیل انعام مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تخلیق کا سبب بننے والی تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔

اکیڈمی نے فزکس کا مشترکہ انعام امریکی ماہرجان ہوپ اور برطانوی نژاد کینیڈین ماہر جیفری ہنٹن کو دینے کا اعلان کیا۔

جیفری ہنٹن کو تصاویر اور ڈیٹا سمیت دیگر مواد کو جمع کرنے والی تکنیکی مشین یعنی کمپیوٹر مشین کی تیاری سے متعلق کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

اسی طرح جان ہوپ کو اے آئی کی تخلیق کا سبب بننے والے کام اور تحقیق کرنے پر انعام سے نوازا گیا، وہ ماضی میں گوگل میں ملازمت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اے آئی کے خطرات پر کھل کر بات کرنے کے لیے گوگل سے ملازمت چھوڑی تھی۔

دونوں ماہرین کی تحقیقات کی وجہ سے ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیاری ممکن ہوئی، اسی بنیاد پر انہیں فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔

دونوں سائنس دانوں کو نوبیل انعام میں 11 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی اور دونوں میں مساوی تقسیم کی جائے گی، انہیں دسمبر کے پہلے عشرے میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کرتی ہے اور جیتنے والوں کو دسمبر میں ایوارڈز فراہم کرتی ہے۔

سات اکتوبر کو کمیٹی نے طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار میڈیکل کا انعام دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024