• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

اسرائیلی حملوں سے شدید متاثر لبنان سے انخلا کے بعد 70 پاکستانی شہری کراچی پہنچ گئے

شائع October 9, 2024
— فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فوٹو: ریڈیو پاکستان

لبنان سے انخلا کے بعد 70 پاکستانی شہری آج صبح خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا جو سڑک کے ذریعے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے اور ان میں شام سے آنے والے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ان کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ لبنان سے خوش اسلوبی سے انخلا کو یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد سے صہیونی ریاست نے ایک سال سے غزہ میں حملے کر کے تباہی مچا دی ہے، جس کے بعد اسرائیل نے لبنان کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اسرائیل کے حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 127 بچے اور 261 خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ روز ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد چین نے لبنان کو ہنگامی طبی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں شدت آنے کے بعد لبنان میں کئی مقامات پر دھماکے اور فضائی حملے ہوئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024