• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام سے زائد رقم بھیج دی

شائع October 9, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج سے زائد رقم بھیج دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ترسیلات زر 39 فیصد اضافے کے بعد 8 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 6 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر 29 فیصد بڑھ کر 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر میں سب سے زیادہ 68 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 56 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 42 کروڑ 36 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔

واضح رہے کہ 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد 27 ستمبر کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پاکستان کو موصول ہو گئے تھے۔

پاکستان کو مالی سال 2025 میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 25 ارب ڈالر درکار ہیں۔

مالیاتی ماہرین نے گزشتہ مہینے ڈان کو بتایا تھا کہ اگر ترسیلات زر میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو پاکستان ملکی ترقی کو تیز کرنے لیے اپنی درآمدات میں آضافہ کرسکتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024