• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

ڈاکٹرشاہنواز کے ’قتل میں ملوث‘ 4 پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

شائع October 9, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

میرپور خاص کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توہین مذہب کے مبینہ ملزم ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کو عمر کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے مقدمے میں مقامی سی آئی اے افسر سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے افسر ہدایت اللہ ناریجو، کانسٹیبل نادر آرائیں، قادر اور فرمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان 19 ستمبر کو میرپور خاص میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں، جس میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم ڈاکٹر شاہنواز کنبھر مارا گیا تھا۔

ملزمان ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی ہلاکت کے بعد روپوش ہوگئے تھے بعدازاں انہیں معطل کردیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے چاروں ملزمان کا سراغ لگاکر انہیں قصورکے قریب سے گرفتارکیا تھا۔

مبینہ پولیس مقابلے کے مقدمے کے تفتیشی افسر اسلم جاگیرانی نے ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت میرپورخاص میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی، نقض امن کی صورتحال پیدا کرنے سمیت دیگر الزمات میں گرفتار دیگر 9 ملزمان کو بھی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025