• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

وٹامن ڈی کے یومیہ استعمال سے کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر و ذیابیطس کم ہونے کا انکشاف

شائع October 9, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں کھانے سے نہ صرف ہائی کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے بلکہ اس سے ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس بھی کم ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں وٹامن ڈی کی خوراکیں کھانے سے جسم میں انسولین پیدا کرنے کی شرح بھی بہتر ہوتی ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی اور چینی ماہرین کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں کی جانے والی تحقیق کے جائزے سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں متعدد طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ہوتی ہیں۔

ماہرین نے دنیا بھر کی 99 تحقیقات کا جائزہ لیا، جن میں 18 ہزار کے قریب افراد پر تحقیق کی گئی تھی۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں اگرچہ نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں، تاہم یہ زائد العمر افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق چوں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح یا شرح کم ہوتی جاتی ہے، اس لیے بڑھتی عمر میں وٹامن ڈی کی خوراکیں لینا اچھی حکمت عملی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ خصوصی طور پر 50 سال کے بعد وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں استعمال کرنے سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

وٹامن ڈی کا یومیہ کم سے کم ایک کیپسول کھانے سے نہ صرف ہائی کولیسٹرول بلکہ ہائی بلڈ پریشر بھی کم ہوسکتا ہے جب کہ اس سے ذیابیطس بھی کم ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ اگر وٹامن ڈی کے کیپسولز کے بجائے وٹامن ڈی سے بھرپور قدرتی طور غذائیں استعمال کی جائیں تو اچھا ہے لیکن ایسی غذائوں کے ساتھ اگر وٹامن ڈی کے کیپسولز لیے جائیں تو بھی بہتر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 نومبر 2024
کارٹون : 28 نومبر 2024