• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی ایئرپورٹ پر طوفانی بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو اڑان سے روک دیا گیا

شائع October 11, 2024
—فائل فوٹو:کریئٹو کامنز
—فائل فوٹو:کریئٹو کامنز

کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے دوران دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جب کہ کراچی ایئرپورٹ پر تیز طوفانی بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جب کہ بارش کے بعد شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہرمیں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور دفاتر سے واپسی پر عوام ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

دوسری جانب کراچی میں کارساز کے مقام پر بارش کے بعد پھسلن سے مسافر بس گاڑیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی کے شمال اور شمال مشرقی حصے پر گرمی کے باعث بادل بن رہے ہیں جس وجہ سے کراچی کے مضافات میں چند گھنٹوں میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ موجودہ سسٹم اگلے ایک گھنٹے تک بارش برسانے کے بعد ختم ہو جائے گا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر تیز طوفانی بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق طوفانی بارش کے دوران چھوٹے طیاروں حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں، اس لیے فلائنگ سے روکا گیا ہے۔

سی اے اے نے ایوی ایشن کمپنیوں کو ہلکے وزن والے طیاروں کو محفوظ مقامات پر ونگز کے ساتھ وزن لگاکر پارک کرنے کی ہدایت کردی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024