• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع October 11, 2024 اپ ڈیٹ October 12, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت کی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ قومی ٹیم کی 7 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے 83 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 اوورز میں حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025