• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیلئے انتظامیہ میں تسلسل پیدا کیا جائے، مکی آرتھر

شائع October 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے قومی کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کے لیے سلیکشن، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل ضروری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انگلینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد اپنی رائے کا اظہار کیا۔

مکی آرتھر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے پروفیشنل ماحول کی ضرورت ہے اور کھلاڑیوں کو ایک واضح ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل فوکس کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھاسکیں۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہی درست کھلاڑی ہیں جو میدان میں ہونے چاہئیں لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ انتخاب، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی جانب سے بے جا تشہیر کھلاڑیوں کے ذہن میں ایک غیر حقیقی تصور پیدا کرتی ہے اور اس سے کھلاڑی اپنی کارکردگی کو بھول کر خود کو زیادہ اہمیت دینے لگتے ہیں۔

مکی آرتھر نے مزید کہا کہ میڈیا اور بعض مخصوص حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی بیان بازی بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 47 رنز کی بدترین شکست دے دوچار کیا تھا، جب کہ اس میچ میں متعدد ریکارڈز بھی بنے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024