• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

لاہور: جنسی زیادتی اور جبری مشقت کیلئے اغوا 29 بچے بازیاب

شائع October 12, 2024
فوٹو:شٹر اسٹاک
فوٹو:شٹر اسٹاک

پنجاب پولیس نے کوٹلی آزاد کشمیر میں چھاپہ مار کارروائی کرکے بچوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں فروخت کرنے اور بدفعلی کرنے والے مبینہ گروہ کو گرفتار کرلیا اور ان کی تحویل سے 29 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ پنجاب سے بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے اور بدفعلی کا نشانہ بنانے کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔

لاہور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اغوا برائے تاوان سیل نے کوٹلی آزاد کشمیر میں چھاپہ مارا اور 29 بچوں کو بازیاب کروایا۔

پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں فروخت کرنے اور ان کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان بچوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر آزاد کشمیر لے جاتے اور جبری مشقت کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بناتے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات سامنے آئیں گے جب کہ ان کے ساتھ ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024