• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا دوسرا بڑا اسکور، بنگلہ دیش کو 133 رنز سے شکست

شائع October 12, 2024
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 133 رنز سے شکست دے دی۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 297 رنز اسکور کیے، میزبان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز سنجو سیمسن نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 111 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بلترتیب 75 اور 47 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی، بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے محمود اللہ نے 8 رنز اسکور کیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی، سنجو سیمسن کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین جبکہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

علاوہ ازیں، بھارت نے میچ میں مجموعی طور پر ایک ٹی ٹوئنٹی اننگ میں سب سے زیادہ 25 چوکے اور 18 اوورز تک 10 رنز یا اس سے زائد کی اوسط سے اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنزبنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس ہے جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024