• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

طبی رپورٹ میں صدر کے عہدے کے لیے کاملا ہیرس کو فٹ قرار دے دیا گیا

شائع October 13, 2024
امریکی نائب صدر اور الیکشن میں صدر کے لیے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس ڈرہم کے میئر لیونارڈو ولیمز کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
امریکی نائب صدر اور الیکشن میں صدر کے لیے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس ڈرہم کے میئر لیونارڈو ولیمز کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کی طبی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں ان کی صحت کو بہترین اور صدارت کے منصب کے لیے فٹ قرار دیا گیا اور اب ڈیموکریٹک امیدوار اس بنیاد پر اپنے حریف اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی صحت کی رپورٹ شائع کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر کاملا ہیرس کے معالج جوشوا سیمنز نے رپورٹ میں کہا کہ ان کی صحت بدستور بہترین ہے، وہ صدارت کے فرائض کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لیے درکار جسمانی اور ذہنی صلاحیت کی حامل ہیں۔

جوشوا سیمنز کے مطابق کاملا ہیرس کا حالیہ جسمانی معائنہ اپریل میں کیا گیا تھا جو شاندار تھا، وہ موسمی الرجی اور کا شکار تھیں جس کا علاج دوا کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی ہوتا ہے جبکہ ان کی قریب کی نظر کمزور ہے اور وہ کانٹیکٹ لینسز کا استعمال کرتی ہیں۔

59سالہ امریکی نائب صدر کی ٹیم اب الیکشن سے قبل ان کے 78 سالہ حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی صحت اور دماغی تندرستی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گی جنہوں نے ابھی تک اپنی صحت کے حوالے سے تفصیلی طبی معلومات جاری کرنے سے انکاری ہیں۔

81 سالہ صدر جو بائیڈن کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔

ٹرمپ کے خلاف شرمندگی کا سبب بننے والی بحث کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بھی بائیڈن کی ذہنی صحت کے حوالے سے سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے رواں سال جولائی میں اس منصب سے دستبردار ہوتے ہوئے صدارت کے منصب کے لیے کاملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ظاہری طور پر مضبوط نظر آنے والے ٹرمپ کو ممکنہ سخت انتخابی معرکے میں ان کی عمر اور صحت کی بنیاد پر شکست دینے کا حربہ شاید کامیابی سے ہمکنار نہ ہو۔

کاملا ہیریس کی مہم میں نیویارک ٹائمز میں چھپنے والے حالیہ مضامین کی کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی جس میں اس حقیقت کو اجاگر کیا گیا کہ ٹرمپ اب تک اپنی صحت کے بارے میں بنیادی معلومات منظر عام پر لانے میں ناکام رہے ہیں۔

اخبار نے ٹرمپ کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان کا بھی تجزیہ شائع کیا اور کہا کہ ریپبلیکن امیدوار کی تقاریر ضرورت سے زیادہ طویل اور مبہم ہوتی جا رہی ہیں اور ان میں نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جہاں ماہرین نے اسے علمی تبدیلی کی ممکنہ علامت کے طور پر بیان کیا ہے۔

ٹرمپ اس بات پر مصر ہیں کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں لیکن انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے لیے کوئی مکمل میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کی۔

2023 کے آخر میں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اپنے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن کی طرف سے ایک نوٹ جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی صحت بہترین ہے لیکن یہ نوٹ مختصر تفصیلات پر مبنی تھا اور یہ نہیں بتایا کہ ستمبر 2023 میں جب ٹرمپ کا جسمانی معائنہ کیا گیا تھا تو ان کے کون کون سے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر رونی جیکسن نے ہی جولائی میں پنسلوینیا میں ایک ریلی میں قاتلانہ حملے کے نتیجے میں گولی سے ٹرمپ کا کان زخمی ہونے کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر کی طبیعت ٹھیک ہے۔

اگر ٹرمپ نومبر میں الیکشن جیت جاتے ہیں تو اوول آفس میں اپنی دوسری مدت کے اختتام پر وہ 82 سال کے ہو جائیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024