• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پی ٹی آئی احتجاج کا بہانہ بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے، طلال چوہدری

شائع October 13, 2024
—فوٹو: ویڈیو اسکرین گریب
—فوٹو: ویڈیو اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے اور وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او) پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کا بہانہ بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے، یہ احتجاج کا سوچ تو سکتے ہیں لیکن احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں 200 وفود آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں ہے بلکہ اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تاریخ میں سب سے زیادہ وی آئی پی قیدی ہیں، جنہیں وی آئی پی سہولتیں مل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو ایک بار پھر اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے حکومت پراوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کاالزام لگادیا۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے ورنہ 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ شیخ وقاص اکرم نے اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر احتجاج موخر کرنے کا عندیہ دیدیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، ریڈ زون کے راستے محدود البتہ شہر بھر میں کہیں پر بھی کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024