• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک، 60 زخمی

شائع October 14, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب بنیامینا کے علاقے میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں بنیامینا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 23 ستمبر کے بعد فوجی حملے تیز کرنے کے بعد حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب بنیامینا کے علاقے میں کیا جانے والا یہ سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

ایمرجنسی سروس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے اس حملے میں 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی اسرائیل میں کیے جانے والا یہ حملہ چند روز قبل اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حملے کا جواب ہے، ایران کی حمایت یافتہ تنظیم نے خبردار کیا اگر اسرائیل نے اپنی جارحیت نہیں روکی تو وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک حملے کرے گا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے آج جو کچھ حیفہ میں دیکھا وہ کچھ بھی نہیں تھا، اسرائیل اس سے کئی گناہ بڑے اور خطرناک حملوں کے لیے تیار رہے۔

لبنان کے وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو وسطی بیروت میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد لبنانی شہید ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024