• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm

دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان، کوئی اسپیشلسٹ فاسٹ باؤلر شامل نہیں

شائع October 14, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا جس میں 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے اور عامر جمال بطور آل راؤنڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بھی ملتان میں کھیلا جارہا ہے اور حیران کن طور پر میچ اسی پچ پر ہی کھیلا جائے گا جس پر قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پہلے میچ کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کی نومنتخب سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، سرفراز احمد کو ڈراپ کرتے ہوئے 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا۔

قومی ٹیم میں شامل 6 نئے کھلاڑیوں میں 4 اسپیشلسٹ اسپنر اور دو بلے باز تھے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے 3 اسپنرز اور ایک بلے باز کامران غلام کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کیں، بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دیا گیا ہے اور وہ اسی پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے جس پر بابراعظم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم میں 3 اسپنرز، زاہد محمود، ساجد خان اور نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے تاہم خراب کارکردگی کے باوجود صائم ایوب کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

قومی پلینگ الیون:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود

’امید ہے اس میچ میں بال اسپن ہوگا‘

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ اظہر محمود نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز بھی بال اسپن نہیں ہوا، امید ہے اس بار بال اسپن ہوگا اور کوشش کریں گے پچ کو اپنے حق میں استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلی پچ میں بھی کہا تھا کہ بال ٹرن ہونا چاہیے، ہم نے دوسرے ٹیسٹ میں بیس وکٹیں لینی ہے جب کہ اتنی زیادہ تبدیلیاں نہیں کررہے کہ کوئی پریشانی ہو۔

ایک سوال کے جواب میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمارے نمبر ون پلیئر ہیں، آگے بہت کرکٹ ہے اس لیے بابر اعظم کو آرام دیا ہے جب کہ شاہین اور نسیم شاہ کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بہترین کم بیک کے لیے پرعزم ہوں اور ہم باہر بیٹھ کر پاکستان ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024