• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی

شائع October 14, 2024
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 28، بروکلے ہالیڈے 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں یہ میچ نیوزی لینڈ نے 54 رنز سے جیت لیا اور پاکستان ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا تھا جبکہ گزشتہ میچ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024