• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کروائے، خواجہ سعد رفیق

شائع October 14, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کروائے تاکہ ان کا احتجاج کا عذر ختم ہوجائے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں لکھا کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی ان کے قائد سے ملاقات کرا کر احتجاج کا عذر ختم کر دینا چاہیے۔

انہوں نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا کہ ملاقات کروا بھی دی گئی تو پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے اپنی پوسٹ میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد کے موقع پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی پرانی روایت ہے، انہوں نے تنبیہ کی کہ کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئے روز آمنے سامنے کروانا نہایت خطرناک کام ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024