• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز: کامران غلام کی ڈیبیو پر سنچری، پاکستان نے 5 وکٹ پر259 رنز بنالیے

شائع October 15, 2024
— فوٹو: پی سی بی ایکس
— فوٹو: پی سی بی ایکس
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: پی سی بی ایکس
— فوٹو: پی سی بی ایکس

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے جبکہ بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے کامران غلام نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کامران غلام 13ویں پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی۔

ملتان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں اننگز کا آغاز کرنے والے عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، جیک لیچ نے عبداللہ کو 7 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شان مسعود صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وہ بھی جیک لیچ کا شکار بنے۔

قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

صائم ایوب 77 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد سعود شکیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

کامران غلام نے اپنے ڈیبیو میچ میں 198 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، انہوں نے جو روٹ کو باؤنڈری لگا کر اپنی پہلی سنچری مکمل کی، وہ 118 رنز بنا کر شعیب بشیر کا نشاہ بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس اور شعیب بشیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جب دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو اس وقت پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے تھے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 37 اور آل راؤنڈر سلمان آغا 5 رنز کے کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، ہم پہلی اننگز میں اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا جس میں 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے اور عامر جمال بطور آل راؤنڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ادھر، انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی واپسی ہوئی ہے، فاسٹ باولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دے دیا گیا۔

قومی پلیئنگ الیون

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود

انگلش اسکواڈ

بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوئے روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پہلے میچ کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کی نومنتخب سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، سرفراز احمد کو ڈراپ کرتے ہوئے 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024