• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہر الیکشن میں ہمیں عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا، بلاول

شائع October 15, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں ہماری جماعت کے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا، ایسی وفاقی آئینی عدالت جس میں تمام کیلئے مساوی نمائندگی ہو۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یپلزپارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کا عہد کیا ہے جب کہ ہمارے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالتوں کے قیام سمیت دیگر اہم اصلاحات شامل ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کے بہت سے مخالفین نے ماضی میں ان اصلاحات کی حمایت کی جب کہ آج ان کی مخالفت، ذاتی پسند و ناپسند یا اُس وقت کی سیاسی وابستگیوں پر مبنی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کا مستقل مؤقف تقریباً دو دہائیوں سے یکساں رہا ہے، 2006 کے میثاق جمہوریت اور 2013 - 2024 کے انتخابی منشور دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024