• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بیٹے کو نشئی، چرسی اور کالی رنگت والا کہا گیا، اسما عباس

شائع October 16, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ اسما عباس نے شکوہ کیا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نشئی، چرسی اور کالی رنگت والا کہا گیا۔

اسما عباس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسما عباس نے بتایا کہ حال ہی میں جب ان کے بیٹے کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ان کے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا ان کےبیٹے کو کہا گیا، وہ ویسے نہیں، ان کے بیٹے حال ہی میں تھائی لینڈ دوستوں کے ساتھ گھومنے گئے تھے، جہاں ان کی رنگت دھوپ کی وجہ سے جل گئی اور وہ سانولے دکھائی دیے۔

ان کے مطابق دعائے خیر کی تقریب کے دوران ان کے بیٹے کی تصاویر اچھی نہیں آئیں تو لوگوں نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

سینیئر اداکارہ نے لکھا کہ ان کے بیٹے کی تصاویر پر لوگوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارائیں خود تو بڑی خوبصورت ہوتی ہیں لیکن ان کے بیٹے اور شوہر دیکھو کتنے کالے ہوتے ہیں۔

اسما عباس نے کہا کہ ان کےبیٹے کی تصاویر پر بہت کچھ لکھا گیا، کسی نے ان کے بیٹے کو نشئی کہا تو کسی نے ان کے بیٹے کے لیے چرسی کا لفظ استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی ٹرولنگ اور تنقید کے بعد بیٹے نے ان سے کہا کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں شیئر کی گئیں؟

ان کے مطابق بیٹے نے ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کہا کہ ان کی سوشل میڈیا پر تصاویر کیوں لگائی جاتی ہیںؕ

اسما عباس نے کہا کہ انہوں نے بیٹے کو سمجھایا کہ بعض لوگوں کا کام صرف کہنا ہوتا ہے، اس لیے کچھ لوگوں کو کہنے دیں، ان کا کام ہی یہی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کا بیٹا ایسا نہیں، وہ بہت خوبصورت ہے، وہ تھائی لینڈ جاکر جھلس گیا تھا، ابھی وہ جم جائیں گے، پھر سے خوبصورت ہوجائیں گے۔

ان کے مطابق لوگوں نے یہ کمنٹس بھی کیے کہ اسما عباس کی بہو ان کی طرح ہی خوبصورت لگ رہی ہیں لیکن ان کا بیٹا کیسا لگ رہا ہے؟

سینیئر اداکارہ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں بھی خوبصورت کہا گیا لیکن اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ان کے بیٹے کو چرسی اور نشئی کہا گیا۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس نے حال ہی میں بھائی احمد عباس گل کی دعائے خیر کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں اسما عباس، زرا نور عباس اور احمد عباس کی اہلیہ کو بھی دیکھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024