• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm

آئینی ترمیم کا معاملہ کھنچتا جا رہا ہے، حکومت مرضی کے جج اور فیصلے چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع October 19, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی ترمیم کا معاملہ کھنچتا چلا جا رہا ہے، حکومت مرضی کے جج اور مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین میں چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے، مسودہ ایک کے بعد دوسرا آتا ہے، بعض اوقات مسودہ بغیر بتائے پتا نہیں کہاں سے آ جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومتی دباؤ سے اپنا فیصلے اور خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، مزید کہا کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک نئے چیف جسٹس کا تقرر ہو جانا چاہیے تھا، حکومت ہی نہیں اپوزیشن پارٹی بھی قوم کی سمجھ میں نہیں آرہی، اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری ہے قوم کے سامنے واضح بیان لائیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہباز شریف مریم نواز سمیت سب کو جعلی طریقہ سے جتوایا گیا، نوازشریف کو لاہور سے 70 ہزار ووٹوں سے جتوایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اکتوبر 2024
کارٹون : 19 اکتوبر 2024