• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

نیتن یاہو کے گھر پر ’حملے‘ کے بعد اسرائیل کی بیروت پر وحشیانہ بمباری

شائع October 20, 2024
بیروت میں اسرائیلی بمباری کے مناظر— فوٹو: اے ایف پی
بیروت میں اسرائیلی بمباری کے مناظر— فوٹو: اے ایف پی

ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کے بعد اسرائیل نے گزشتہ روز جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تنصیبات پر حملہ کیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر متعدد میزائل حملے کیے، اس دوران مبینہ طور پر ایک ڈرون حملے میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ڈرون حملے کے وقت اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ نے شمالی اسرائیل میں حیفا شہر کے قریب فوجی اڈے پر متعدد راکٹ فائر کیے تاہم حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی قصبے قیصریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو حملہ بنانے کی خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

حزب اللہ نے 23 ستمبر کو اسرائیل کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں سخت مرحلے کے آغاز کا اعلان کرنے کے بعد حیفا کے مشرق میں فوجی اڈے پر جدید راکٹوں سے حملہ کیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق لبنان سے داغے گئے متعدد راکٹوں کو فضا میں ہی روک دیا گیا تھا تاہم اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے۔

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا کے ضلع کریات عطا میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

اے ایف پی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ راکٹ سے تین منزلہ عمارت کو نقصان پہنچا اور کریات عطا میں دو کاریں مکمل تباہ ہوگئیں جس کے بعد فائر فائٹنگ ٹیمیں اور ایمبولینسیں علاقے میں روانہ کی گئیں۔

اسرائیل کی بیروت پر حملے

اسرائیل نے بیروت کے جنوب میں کئی مقامات پر شدید حملے کیے، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تنصیبات اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈ سینٹر‘ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل ایک اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہوئے، دونوں افراد لبنان کی مرکزی شاہراہ پر عیسائی اکثریتی قصبے جونیہ کے قریب سفر کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان کی وادی بیکا میں ایک اور حملے میں کم از کم 4 افراد شہید ہوئے، ان میں سے ایک قریبی قصبے کا میئر تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے کے رہائشیوں کے لیے ایک انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا ’آپ حزب اللہ کے ٹھکانوں کے قریب واقع ہیں، جن کے خلاف مستقبل قریب میں اسرائیلی فوج کارروائی کرے گی لہذا فوری طور پر ان علاقوں سے دور چلے جائیں۔

’بھاری قیمت‘

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی رہائش گاہ پر حملے کو ’سنگین غلطی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروہ نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی جس کی انہیں ’بھارتی قیمت‘ ادا کرنی پڑے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024