• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm

تیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹوں کا وقار یونس کا ریکارڈ دہائیوں بعد پاش پاش

شائع October 21, 2024
— فوٹو: کرک ٹریکر
— فوٹو: کرک ٹریکر
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم پہلے ہی دن صرف 106 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، محمود الحسن جوئے 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تیج الاسلام 16، مہدی حسن میراز 13 اور مشفق الرحیم 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، ویان ملڈر اور کیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے 21 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے، ایسے میں ربادا نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی 300ویں وکٹ حاصل کی۔

ربادا تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے یہ کارنامہ 11 ہزار 817 گیندوں پر انجام دے کر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 12 ہزار 602 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں یہ پہلی کرکٹ سیریز ہورہی ہے۔

گزشتہ ماہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنی آخری ریڈ بال سیریز ملک میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔

شکیب الحسن نے حالیہ انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی جب کہ بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران سیکڑوں اموات میں ایک نوجوان کے والد رفیق السلام نے شکیب الحسن سمیت 155 افراد کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 اکتوبر 2024
کارٹون : 21 اکتوبر 2024