• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

شائع October 22, 2024
— فائل فوٹو: سینیٹ فیس بک
— فائل فوٹو: سینیٹ فیس بک

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے، سینیٹ اجلاس 4 بجے اور قومی اسمبلی اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہہ پہر 4 بجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

اجلاس میں وزیر آبی توانائی کو انڈس واٹر ٹریٹی پر دوبارہ بات چیت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ صدارتی خطاب پر تشکر کی تحریک بھی ایجنڈا کا حصہ ہوگی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں 26ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024