• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm

ایمرجنگ ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

شائع October 25, 2024
پاکستان شاہینز کی اننگز کی خاص بات عمیر بن یوسف کی عمدہ بیٹنگ تھی — فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان شاہینز کی اننگز کی خاص بات عمیر بن یوسف کی عمدہ بیٹنگ تھی — فوٹو: ڈان نیوز

ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ : سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا اے نے 16.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

پاکستان شاہینز کی اننگز کی خاص بات عمیر بن یوسف کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے اوپنر کی حیثیت سے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے۔

تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ یاسر خان 2، کپتان محمد حارث 6، قاسم اکرم صفر، حیدر علی 14 اور عرفات منہاس 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد کوئی رن نہ بناسکے۔

سری لنکا اے کی طرف سے لیگ اسپنر دوشن ہیمانتھا نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رانسیکا اور مالنگا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا اے کی اننگز میں لاہیرو اودارا نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔

انہوں نے اہان وکرما سنگھے کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 64 رنز کا اضافہ کیا۔

وکرما سنگھے 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اکتوبر 2024
کارٹون : 25 اکتوبر 2024