• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

شائع October 28, 2024 اپ ڈیٹ October 29, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنماؤں نے اسلم گھمن کو آئینی ترامیم پر حکومتی حمایت کے ان کے فیصلے کے حوالے سے پارٹی کی تحقیقات سےآگاہ کیا، انہیں بتایا گیا کہ شکوک و شبہات دور ہونے تک وہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطابق اسلم گھمن نےآئینی ترامیم پر حکومتی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی نے پارٹی ہدایات کی خلاف وزرزی پر اپنے 4 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے، شوکاز نوٹس شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی اور ریاض فتیانہ کو جاری کیے گئے تھے۔

نوٹس پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے تھے، پارٹی ہدایت کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کی حمایت سے منع کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے چاروں اراکین قومی اسمبلی سے 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024