• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

شائع October 30, 2024 اپ ڈیٹ October 31, 2024
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دوحا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ثالثی کے وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی، قطر میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دوحا پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ قطر کی قیادت کے ساتھ تعمیری بات چیت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر سے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نمائش کا افتتاح ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دوحا میں ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم اور قطری قیادت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کریں گے۔

شہباز شریف ثقافتی نمائش ’منظر پاکستان 1940 سے لے کر اب تک آرٹ اور فن تعمیر‘ کا افتتاح بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف ریاض میں 2 روزہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024