وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر غور کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر قطر کے مؤقف کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غاری گری اور امن قائم کرنے کے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی کی حالیہ بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
اس سے قبل شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ملک کے درمیان سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں قطری وزیراعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا اظہار کیا اور اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے قطر کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مظبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور غزہ تنازع کے حل اور اس کے عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے فروغ کے لیے قطر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مذاکرات کے سہولت کار اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے، اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے قطر کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعاون کو فروغ دینے اور ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے متنوع اقتصادی شعبوں بشمول زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا پر تپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔