• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm

کرپشن میں ملوث ایف آئی اے امیگریشن کے دو افسران برطرف، متعدد کی تنزلی

شائع October 31, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے محکمہ امیگریشن کے افسران و اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد دو افسران کو نوکری سے برطرف کیے جانے کے ساتھ ساتھ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن اور بد عنوانی ثابت ہو گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔

ثبوت ملنے کے بعد 2 افسران کو نوکری سے نکالنے کے ساتھ ساتھ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی۔

تنزلی کے بعد چھ اے ایس آئی کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر کی اے ایس آئی کے عہدے پر تنزلی کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق کرپشن میں ملوث 8 ہیڈ کانسٹیبلز کی بھی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔

کرپشن میں ملوث تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ ضبط کر کے انہیں ایڈمن برانچ ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024