• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

مریم نواز کی گلے کے انفیکشن کے علاج کیلئے 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان

شائع November 3, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گلے کے انفیکشن کا علاج کرانے کے لیے 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان ہے، مریم نواز کافی عرصے سے گلے کے انفکیشن میں مبتلا ہیں۔

مریم نواز لندن میں ذاتی معالج سے اپنا علاج کروائیں گی، ذرائع کے مطابق مریم نوازکا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا، مریم نواز وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار غیر ملکی دورہ کریں گی ۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن سے اکٹھے وطن واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ہفتے دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچے تھے جہاں ان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کارکنوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا تھا جبکہ اس موقع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن بھی احتجاج کے لیے وہاں موجود تھے۔

سابق وزیراعظم کی موجودگی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ حالات قابو میں رکھنے کے لیے لندن پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔

لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی اپنے گھر میں چلے گئے تھے بعد ازاں وہ لندن سے امریکا روانہ ہوگئے تھے۔

لندن سے امریکا کے لیے روانگی کے وقت ایک صحافی نے قائد مسلم لیگ ن سے سوال کیا کہ گزشتہ سال 21 اکتوبر کو آپ چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے پاکستان گئے تھے، عوام دیکھ رہے تھے کہ آپ وزیر اعظم بنیں گے، آپ وزیر اعظم کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف نے کوئی جواب دینے کے بجائے صحافی سے پوچھا کہ میری امریکا روانگی سے پہلے کیا یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024