• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور 6 بلوں پر قائم مقام صدر نے دستخط کردیے

شائع November 5, 2024
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بک
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بک

قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے 6 بلوں پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق قائمقام صدر کے دستخطوں کے بعد چھ بلز قانون بن گئے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے دستخطوں کے بعد گزٹ آف پاکستان میں بلز شائع ہوجائیں گے۔

قبل ازیں، قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے 6 بلز قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کو دستخطوں کے لیے بھجوا دیئے گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے بلز سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوائے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے 2 بلز بھی سید یوسف رضا گیلانی کو بھیج دیئے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل بھی قائمقام صدر کو بھجوا دیا گیا۔

مزید بتایا تھا کہ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آج ہی 6 بلز پر دستخطوں کیے جانے کا قومی امکان ہے۔

واضح رہے کہ 4 نومبر کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کرلیے تھے، اس دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔

مندرجہ ذیل 6 بل منظور کیے گئے ہیں:

  • سپریم کورٹ نمبر آف ججز (ترمیمی) بل، 2024
  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر (ترمیمی) بل، 2024
  • اسلام آباد ہائی کورٹ (ترمیمی) بل، 2024
  • پاکستان آرمی (ترمیمی) بل، 2024
  • پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل، 2024
  • پاکستان نیوی (ترمیمی) بل، 2024

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024