• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:32pm Maghrib 5:09pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:32pm Maghrib 5:09pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

شائع November 5, 2024
بجلی اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
بجلی اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

مسلسل مہنگی بجلی کا بوجھ برداشت کرنے والے شہر قائد کے باسیوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا اور نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کے لیے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کی جائیں گی۔

رواں ماہ نومبر کے بلز میں کے الیکٹرک صارفین جون 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ، دسمبر میں جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ دیں گے اور جنوری 2025 میں اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 40 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

کے الیکٹرک نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024