• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کی فائنل تک رسائی

شائع November 5, 2024 اپ ڈیٹ November 6, 2024
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دی۔

محمد آصف کی سیمی فائنل میں کامیابی کا اسکور 53-57،5-71، 0-94، 6-111، 45-77، 9-73، 24-71 اور 51-58 رہا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ایونٹ کا فائنل کل دوپہر 12 بجے کھیلا جائے گا، فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ کا مقابلہ ایران کے علی قرہ گوزلو سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024