• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

خالد خٹک کو نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

شائع November 6, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

محمد خالد خان خٹک کو قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر کا چارج دے دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ عہدہ محمد طاہر رائے کے نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر حالیہ تقرر کے بعد خالی ہوا تھا۔ خالد خٹک نیکٹا میں تعینات سینئر ترین افسر ہیں۔

وہ انسداد دہشت گردی نیکٹا کے رکن کے عہدے پر فائز تھے۔

خالد خٹک کا کیریئر پولیس افسر کے طور پر رہا ہے جنہوں نے نومبر 1995 میں پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ان کے پاس پولیسنگ کا 29 سال کا تجربہ ہے اور وہ وفاقی اور صوبائی سطحوں پر فیلڈ اور اسٹاف اسائنمنٹس پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف محکموں بشمول سب ڈویژنل افسر، ضلعی پولیس افسر، وزارت داخلہ اور اسٹاف افسر/پرنسپل اسٹاف افسر کے ساتھ انسپکٹر جنرل آف پولیس اور فیلڈ میں اضلاع میں کمانڈ کرچکے ہیں۔

وہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں وائٹ کالر کرائمز اور امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر رہے اور تین ڈائریکٹوریٹ بین الاقوامی تعاون (آئی سی)، اثاثہ جات اور مالیاتی تحقیقات (اے ایف آئی) اور منصوبہ بندی و ترقی (پی اینڈ ڈی)میں انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

خالد خٹک نے وفاقی دارالحکومت کے پولیس چیف کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024